سنی تحریک پی پی35کے صدر اوررابطہ کمیٹی سمیت کارکن تحریک لبیک میں شامل
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سنی تحریک پاکستان پی پی35سیالکوٹ کے صدر اور رابطہ کمیٹی سمیت کارکنان نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر سنی تحریک پاکستان سیالکوٹ کے عہدیداران اور کارکنا ن موجود تھے سٹی صدرتحریک لبیک پاکستان سیالکوٹ مولانا محمد فضل حق قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بھر کی جیلوں میں گزشتہ آٹھ ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلوں اور جذبوں کو بے حد سراہا ۔