راہوالی:ٹھیکیدار سے بھتہ مانگنے والے گروہ کیخلاف کارروائی

راہوالی:ٹھیکیدار سے بھتہ مانگنے والے گروہ کیخلاف کارروائی

راہوالی( نمائندہ دنیا )ا ے ایس پی کینٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے گروہ کے خلاف کارر وائی شروع کردی

 کشمیر کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے رہائشی اور کینٹ بورڈ گوجرانوالہ کے کنٹریکٹر خواجہ اسلم لون نے معززین علاقہ کے ہمراہ ایس ڈی پی اوکینٹ سرکل اے ایس پی اختر نواز کو تحریری درخواست پیش کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے جی ٹی روڈ پر راہوالی پر کنٹونمنٹ بورڈ سے سرکاری پارکنگ سٹینڈ ز کا ٹھیکہ لے رکھا ہے جس کے عوض وہ5کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے میں جمع کرواتا ہے پیشہ ور بھتہ خور بلیک میلراور فراڈیوں کے گروہ کا سرغنہ شاہد صدیق گل ساکن شاہین آباد اور اسکے تین کس نامعلوم ساتھی اس سے قبل مجھے ڈرا دھمکاکر دو لاکھ روپے بطور بھتہ وصول کرچکے ہیں جبکہ دس لاکھ روپے بھتہ مزید مانگ رہے ہیں ۔اے ایس پی کینٹ سرکل اختر نواز نے ایس ایچ او کینٹ احمد فراز کو ملزمان کے خلاف فوری کارر وائی کرنے کا حکم دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں