واپڈا سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری

واپڈا سٹی میں سوئی گیس  کی فراہمی کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (گیف) واپڈا سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے 3 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کا تخمینہ کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ سے دو سال کے عرصہ میں منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے گا، سیکرٹری گیف ثاقب احمد چٹھہ نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنزکی منظور ی کے بعد بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں