احساس گروپ کے وفد کا سمیع اﷲ نعیم کی فیکٹری کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم اور نائب صدر وقاص افضل کی قیادت میں احساس گروپ کے وفد نے سینئر رہنما فاونڈرز اتحاد گولڈن گروپ سمیع اﷲ نعیم کی فیکٹری کادورہ کیا۔
وفد میں سابق سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر، نیئر جمیل بھٹی، صابر محمود علی بٹ شامل تھے ، اس موقع پر حاجی عبدالطیف آرائیں، شاہد محمود بٹ، دانش مجید اور رانا عاصم بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں چیمبر کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال اور مشاورت کیا گیا۔