منڈی بہاوالدین:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی سہولت ختم

 منڈی بہاوالدین:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی سہولت ختم

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار )ڈسڑک ہیڈ کوارٹرہسپتال کی پرانی عمارت میں موجودایمرجنسی شہریوں کیلئے فعال نہ ہوسکی،7لاکھ کی آبادی والے شہرکے باسی بنیادی طبی سہولیات سے محروم کردئیے گئے ۔

ڈی ایچ کیوہسپتال کی اولڈعمارت میں ایمرجنسی کی سہولت ختم کرکے اسے شہرسے باہرتین کلومیٹردور نئی عمارت میں منتقل کردیاگیا،جس کی وجہ سے شہریوں کیلئے فوری طبی امدادکی سہولت ختم کردی گئی اورشہریوں کو تسلی کیلئے اولڈڈی ایچ کیوکی ایمرجنسی میں ایک ڈاکٹربغیرادویا ت اورعملہ کے ڈیوٹی پرتعینات کردیاگیا۔

شہریوں نے اس صور تحال پرشدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منڈی بہاوالدین کے شہریوں کوانکے گھرکی دہلیزپرطبی سہولیات فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ،اورنااہل انتظامیہ کی وجہ سے شہری طبی سہولت سے یکسرمحروم ہیں انہوں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پراناڈی ایچ کیوہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولت ترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں