آستانوں سے محبت، اخوت اور حوصلے کا درس ملتا :حسن محی الدین ٍ

 آستانوں سے محبت، اخوت اور حوصلے کا درس ملتا :حسن محی الدین ٍ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) صدر منہاج القرآن پاکستان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اور ہمارا معاشرہ اصلاح پذیر ہو تو ہمارے لیے حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ کے آستانوں سے محبت، اخوت، صبر اور حوصلے کا درس ملتا ہے اور یہ ان آستانوں کی خوبصورتی ہے کہ یہ نفرت کو دفن کرتے ہیں اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تنظیم العزیز کے زیر اہتمام جامع مسجد اتحاد المسلمین کچا فتو منڈ روڈ معافی والا چوک میں حضرت الحاج حکیم لجپال پیر صوفی محمد شفیع نقشبندی قادری کے 12سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر ڈاکٹر تجمل حسین سجادہ نشین بھکڑیوالی شریف نے کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے آخری رسول  کی سیرت کو عالم انسانیت کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے ، آج بلاشبہ امت سنگین مسائل سے دوچار ہے ، ہمارے لئے کامیابی کی کلید اور ہمارے سارے مسائل کا حل صرف اسوہ حسنہ کی پیروی ہی میں مضمر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں