سوئی گیس آفس روڈ کاسیوریج 30روزسے مسلسل بند

 سوئی گیس آفس روڈ کاسیوریج 30روزسے مسلسل بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) سوئی گیس آفس روڈمقامی سیاست کی نذرہونے کے باعث 30دنوں سے سیوریج مسلسل بند ہے اورگٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس آفس روڑ گلی نمبر 4محلہ ملک پارک کے سامنے مسلسل 30دنوں سے سیوریج کا نظام خراب ہونے پر علاقہ مکینوں نے کئی بار واسا دفتر میں شکایات کااندراج کروایا لیکن محکمہ واسا کے افسرسیوریج لائنوں کی صفائی کرنے سے انکاری ہیں جبکہ گٹروں کے ڈھکن بھی ٹھیک نہیں کروائے گئے ، علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ واسا کے اعلیٰ افسروں سے اپیل کی ہے کہ سیوریج سسٹم کو فوری بحال کروایا جائے اور گٹروں کے ڈھکن ٹھیک کروائے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں