ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں طبی کیمپ 92 قیدیوں کا معائنہ ، 4کے آپریشن

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں طبی کیمپ  92 قیدیوں کا معائنہ ، 4کے آپریشن

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سرجن افضال بشیر باجوہ نے ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا ،92اسیر وں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 4کے آپریشن کئے گئے ۔

 آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ڈی آئی جی شوکت فیروز کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا محمد لیطف نے سرجن پروفیسر ڈاکٹر افضال بشیر سے ڈسٹرکٹ جیل میں کیمپ کے انعقاد کی درخواست کی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں