انجمن طلبا اسلام کا 54 واں جشن تشکیل ، کیک کاٹا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انجمن طلبا اسلام کے 54 ویں جشن تشکیل کے موقع پر تنظیم کے مقامی بانی ارکان اور موجودہ عہدیدار وں نے مل کر مصطفائی مرکز میں کیک کاٹا۔
اس موقع پر حافظ قاسم مصطفائی اور اقبال قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبا اسلام نوجوانوں میں عشق مصطفے ٰ پیدا کر کے مکمل اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے ، اس سال \'\'ہم نقیب صبح روشن ہم سفیر عزم نو\'\' کے عنوان سے یوم تشکیل منایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انجمن نے ہمیشہ وطن سے محبت پر مبنی جذبوں کو پروان چڑھایا اور ہر موقع پر نظریہ پاکستان کی پاسداری کا حق ادا کیا ہے ۔