مو جودہ حکومت نے عوام دشمنی کا ریکارڈ بنا دیا :ن لیگ

مو جودہ حکومت نے عوام دشمنی کا ریکارڈ بنا دیا :ن لیگ

وزیرآباد(نا مہ نگار )موجودہ حکومت نے ملک اور عوام سے دشمنی کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، نااہل قیادت کے سبھی اقدامات معیشت کی بربادی پر منتج ہیں، اس ٹولے سے چھٹکارے کا وقت قریب ہے ،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماؤں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، امتیاز اظہر باگڑی، سابق وائس چیئرمین ارسلان بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے جیسے اقدامات سے ملک اور غریب دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اسی کے نتیجہ میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے ، سانحہ مری اور ملک میں بم دھماکوں نے حکومتی نااہلی پر مہر ثبت کردی ہے ۔ عوام اپنے ہی گھروں میں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے ، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دے دیا ہے ، یہ ملک ڈوب رہا ہے ، معیشت سسکیاں لے رہی ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایوانِ وزیراعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں