سیدنا صدیق اکبر سید الصحابہ اور امام صحابہ ہیں:مولانااکبرنقشبندی

سیدنا صدیق اکبر سید الصحابہ اور  امام صحابہ ہیں:مولانااکبرنقشبندی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر نے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کردیا۔

آپ سید الصحابہ اور امام صحابہ ہیں،تاجدار صداقت نے ہمیشہ تاجدار کائنات کی دعوت و معجزات کی بلا دلیل تصدیق کی اسی وجہ سے آپ کو بارگاہ رسالت سے صدیق اکبر کا لقب عطا ہوا،حضرت سیدنا صدیق اکبر کو پوری امت میں منفرد اور نمایاں مقام حاصل ہے ، حضرت سیدنا صدیق اکبر کی صحابیت اور رفاقت قرآن پاک سے ثابت ہے انکی صحابیت کا انکار قرآن حکیم کے انکار کے مترادف ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں