وزیرآباد:ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانہ
وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود نے پی ایس او محمد اشفاق ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور جالیاں نہ لگوانے پر گوشت فروشوں کو مجموعی طور پر21ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد کرانا جانتے ہیں اگر کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو اسکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور آ ئندہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل یاترا بھی کرنا پڑے گی ۔