مشتاق احمد بھٹہ ہمدرد کیمسٹ ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر منتخب

مشتاق احمد بھٹہ ہمدرد کیمسٹ  ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر منتخب

پھالیہ(نامہ نگار)ہمدرد کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کے انتخابات میں مشتاق احمد بھٹہ کو متفقہ طور پرصدر جبکہ مرزا شہزاد نذیر کوجنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔

 نو منتخب صدر نے کیمسٹ برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری ایس او پیز اور دیگر احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ کسٹمرز کو ہر ممکن سہولت اور رعایتی قیمت پر ادویات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں