کامونکے :3وارداتوں میں موٹر سائیکل اور موٹریں چوری

کامونکے :3وارداتوں میں موٹر سائیکل اور موٹریں چوری

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی تین وارداتوں میں موٹر سائیکل اور موٹریں چُرا لی گئی۔

 گزشتہ روز غلہ منڈی کا احمد بلال اپنی موٹر سائیکل دُکان کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔دوسری واردات میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ پورنپور کے زمیندار فیض اﷲ کے کھیتوں سے فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی موٹر نامعلوم چور رات کو لے گئے ۔

تیسری واردات میں موضع لالو پور کے خالد محمود کی حویلی مویشیاں سے نامعلوم چور چارا کاٹنے والی ٹوکہ مشین چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں