سرکاری نرخ نظر انداز ،قصاب شہریوں کو لوٹنے لگے

سرکاری نرخ نظر انداز ،قصاب شہریوں کو لوٹنے لگے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی ، قصابوں نے سر عام عوام کو لوٹنا شروع کر دیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خواب خرگوش کے مزے لینے لگے ۔

 بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ ساڑھے چار سو روپے جبکہ چھوٹے گوشت کا نو سو روپے فی کلو مقرر ہے لیکن انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بے حسی، غفلت اور نا اہلی کے باعث قصاب بڑا گوشت 700 سے 800 روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت چودہ سو سے پندرہ سو روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی سیالکوٹ نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات سی او میونسپل کمیٹی یوسف کو د ئیے لیکن وہ بھی گراں فروشی ختم کرانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی سے فوری طور پر گوشت سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی نااہلی پر اسے تبدیل کرکے کسی اچھے آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں