لاہور دھماکا انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی :اقبال گجر

لاہور دھماکا انسانیت دشمنوں  کی بزدلانہ کارروائی :اقبال گجر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ لاہور دھماکا انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعز یت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں ،اپنی رہائش پر مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکہ میں ملوث عناصرانسانیت کے کھلے دشمن ہیں جنہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانا اشد ضروری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں