سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گاڑی سوار اسلحہ سمیت گر فتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )احاطہ ائیر پورٹ سے لینڈ کروز سوار ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اندر 4بجے کے قریب کالے رنگ کی لینڈ کروز نمبر اے ای ایس 600 داخل ہو ئی جسے محمد بلال ساکن مصطفی ٹاؤن فتح گڑھ سیالکوٹ چلا رہا تھا ،دوران چیکنگ گاڑی سے پسٹل 30 بور ،دو میگزین اور 11گولیاں برآمدہوئیں۔ حکام نے اسے حراست میں لیکر ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔
ملزم کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل وہ انگلینڈ سے واپس آیا تو کسٹمز حکام نے اس سے 15 موبائل فون قبضہ میں لے لئے تھے جن کی واپسی کیلئے آیاہوں۔