شاہد لطیف خان کی ڈپٹی کمشنر نارووال کے آفس میں کھلی کچہری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خان نے ڈپٹی کمشنرنارووال کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی ۔
مختلف وفاقی محکموں کے خلاف40 عوامی شکایات سنیں اور29شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کردیاگیا جبکہ دیگر11 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کردیاگیا۔