اسسٹنٹ کمشنر حافظ آ باد کا مختلف سکولوں کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر حافظ آ باد کا مختلف  سکولوں کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے مختلف سرکاری سکولوں کے اچانک دورے کئے ۔

بچوں اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ صاحب سنگھ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیلو اور دیگر سکولوں کا بھی دورہ کیا ، درس و تدریس کے معاملات سمیت صفائی ستھرائی،شجر کاری اور کورونا ویکسی نیشن کے ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکول سر براہوں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں اور اساتذہ کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں