حافظ آباد:کالج کے طالبعلم پر تشدد کا مرکزی ملزم گر فتار

حافظ آباد:کالج کے طالبعلم  پر تشدد کا مرکزی ملزم گر فتار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے 7افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 بیری والہ کے رہائشی فیض احمد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکا بیٹا شمعون عنصر گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم ہے وہ کالج سے گھر جانے کیلئے ونیکے اڈ ا پہنچا تو علی حمزہ ، اسد وغیرہ نے معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا ،پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں