لالہ موسیٰ:کمسن لڑکے سے زیا دتی کے 3ملز م گر فتار
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )گلیانہ پو لیس نے کم عمر بچے سے بدفعلی کرنے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔
موضع نصیرہ کے رہائشی بچے کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے 13/14سالہ بیٹے سے ارسلان سلیم ، ماجد صغیر اورمحمد ندیم نے اجتماعی زیادتی کی ہے ۔ ایس ایچ او گلیانہ انسپکٹر ناصر چیمہ نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر24گھنٹے کے اندر ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔