ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں شکایات سیل کی نئی عمارت کا افتتاح

ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں  شکایات سیل کی نئی عمارت کا افتتاح

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں شکایات سیل کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا گیا۔

 گزشتہ روز ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی ٹریفک آفتاب بٹ کے ہمراہ شکایت سیل کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر عمر سعید ملک نے وہاں موجود افسر وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی مشکلات کے ازالہ کے لئے سیالکوٹ پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر احسان اﷲ، انسپکٹرعرفان، خرم شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں