حافظ آباد:پبلک پارکس کی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عمران عصمت نے فیملی اور چلڈرن پارک کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
اے ڈی سی آر و ایڈ منسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر عوام کو صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے پبلک پارکس کی رونقیں بحال کی جائینگی ۔
اس موقع پر انہوں نے دو نوں پارکوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بناتے ہوئے ایم سی افسر وں کو ہدایت کی کہ پارکوں میں بچوں کیلئے جھولے ،لائٹنگ اور بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے اور سینٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو روزانہ پارکوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپر یشن کلین شروع کر دیا گیا ہے جبکہ گلی ،محلوں اور سڑکوں پر بعض کھلے مین ہول کو ڈھکن کے ساتھ بند کرایا گیا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی کا کام بھی جاری ہے ۔