یوسی 46 گھوڑے شاہ میں بندسیوریج سسٹم کیخلاف احتجاج

یوسی 46 گھوڑے شاہ میں بندسیوریج سسٹم کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یونین کونسل46گھوڑے شاہ میں سیوریج کے کھڑے گندے پانی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں واسا کی ناقص کارکردگی کیخلاف نعرے بازی کی گئی ،مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پی پی57 فرقان عزیز بٹ نے کی۔

اس موقع پر خبیب بٹ،عبد عبدالرحمن ٹھاکر، میاں اعجاز احمد انصاری،عبدالباسط بٹ، فاروق گجر،شفیق بٹ،نعمان منیرمغل،حزیفہ بٹ، زبیر بٹ،بھی مو جو د تھے ۔

اس موقع پر فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ چیئرمین جی ڈی اے واسا علی اشرف مغل اورایم ڈی واسا نے سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ، ایسے نا اہل چیئرمین اورایم ڈی واسا کو فی الفور فارغ کیا جائے ،عوام نے ایسے نا اہل تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے ہونگے بے حس واسا حکا م کی غفلت کے باعث شہر بھر کے مختلف علا قوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ،واسا اور ضلعی انتظامیہ تین دن کے اندر پانی کے نکاس کویقینی بنائیں ورنہ تو ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں