پہلی ششماہی :گوجرانوالہ ڈویژن سے 75کروڑ کی ٹیکس ریکوری

پہلی ششماہی :گوجرانوالہ ڈویژن سے 75کروڑ کی ٹیکس ریکوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے ہزاروں صنعتی یونٹس ،کاروباری افراد ،سرکاری اداروں سے 75کروڑ روپے کے ٹیکسز کی ریکوری کرلی

 سینکڑوں نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کریں گی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب76 لاکھ روپے کے قریب مختلف اداروں سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقررکیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں