افسرعوامی مسائل بلا تاخیر حل کریں :کمشنرذوالفقارگھمن

افسرعوامی مسائل بلا تاخیر حل کریں :کمشنرذوالفقارگھمن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا بلا تاخیر حل یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں بالخصوص عوامی سروسز کی فراہمی پر مامور اداروں کو اپنی کارکردگی میں فوری واضح بہتری لاناہو گی ۔

 ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بالخصوص کھلے مین ہول کی صورت میں متعلقہ افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور چوری کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کرائے جائیں گے ،ان خیالات کاا ظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں