گھریلو کنکشنز پر ہیوی موٹریں اورمشینری چلانے کاانکشاف

گھریلو کنکشنز پر ہیوی موٹریں اورمشینری چلانے کاانکشاف

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو افسران وملازمین کی ملی بھگت سے منظور شدہ لوڈ کے برعکس فیکٹریاں ،کارخانے اور آٹے کی چکیاں بجلی کا اضافی لوڈ استعمال کرنے لگیں ۔

علاقائی سطح پر سب ڈویژن کے عملہ کی ملی بھگت سے کاروباری مراکز سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے لگے اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کی ٹرپنگ اور لائن لاسز میں اضافہ اور وولٹیج متاثر ہونے لگے جس پر گیپکو نے خفیہ طورپر کارروائی کا فیصلہ کیاہے جبکہ گھریلو کنکشنز پر ہیوی موٹریں اورمشینری چلاکر کاروبار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر گیپکو حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں