سرکاری محکموں کی بہترکارکردگی کیلئے مانیٹرنگ میکنیزم بنانیگا فیصلہ

سرکاری محکموں کی بہترکارکردگی کیلئے مانیٹرنگ میکنیزم بنانیگا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )میونسپل،ہیلتھ، ایجوکیشن و دیگر خدمات فراہم کرنیوالے سرکاری محکموں کی کارکردگی مؤثر اور مزید بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ میکنیزم بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیرصدارت صوبائی، لوکل باڈیز اور وفاقی محکموں کے نمائندہ افسروں کا جائزہ اجلاس ہواجس میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی فلاح کے منصوبوں، میونسپل سروسز وغیرہ کا تمام محکموں سے بیس لائن ڈیٹا مانگ لیا ہے جس کی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمے معمول کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد موثر بنا کرعوام کا اعتمادبحال کر سکتے ہیں ۔

تمام محکمے عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیحات میں شامل کریں، بہت سے مسائل صرف معمولی کوشش اور بغیر کوئی فنڈز خرچ کیے حل کئے جاسکتے ہیں،اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے فوکل پرسن مقررکریں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز شبیر حسین بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ذیشان انور اعوان فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں