گجرات:گودام میں ذخیرہ 425بوریاں یوریا کھاد بر آ مد

گجرات:گودام میں ذخیرہ 425بوریاں یوریا کھاد بر آ مد

لالہ موسیٰ،گجرات (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے موضع ٹھیکریاں میں نجی گودام پر چھاپہ مار کر ذخیر ہ کی گئی 425بوریاں یوریا کھاد برآمد کر لی ۔

مالک کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ، برآمد کی جانیوالی کھاد حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر نگرانی کھاد کی مہنگے داموں فروخت کرنے اور ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ریونیو آفیسر کھاریاں چودھری منیر احمد کے ہمراہ موضع ٹھیکریاں میں ملک عطا الرحمن کے گودام کو چیک کیا جہاں 425بوری یوریا کھاد ذخیر ہ کی گئی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے تمام کھاد تحویل میں لے لی اور اسے مقررہ قیمت پر کسانوں کو فروخت کرنے کیلئے ٹیم مقرر کر دی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں