فیملی ہیلتھ کے متعلق شہریوں کی رہنما ئی کی جا ئے :ڈاکٹر خرم

فیملی ہیلتھ کے متعلق شہریوں کی رہنما ئی کی جا ئے :ڈاکٹر خرم

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے بھرپور تعاون جاری رکھے ، فیملی ہیلتھ کے متعلق شہریوں کو رہنمائی کا سلسلہ موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈی او پاپولیشن حسن خالد وڑائچ نے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم کے آغاز سے ہی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسر و عملہ ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ،پاپولیشن ویلفیئر کی ٹیموں نے 52 ہزارافراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں پاپولیشن ویلفیئر کے 3 فیملی ہیلتھ سنٹرز،84 فیملی ویلفیئر سنٹرز، 3 موبائل سروس یونٹس، 27 سوشل موبلائزر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ضلع میں اب تک ٹارگٹ 4 لاکھ 80 ہزار جوڑوں میں سے 4 لاکھ 37 ہزار جوڑوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زچہ و بچہ کی صحت اور فیملی پلاننگ کے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، ڈیپارٹمنٹ کے افسر و ملازمین قومی ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے فعال کردار اداکریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں