تمام محکمے عوامی مسائل کا پائیدار حل یقینی بنا ئیں :آصف رضا

تمام محکمے عوامی مسائل کا پائیدار حل یقینی بنا ئیں :آصف رضا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد آصف رضا نے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسر وں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات کے تحت عوامی مسائل کے پائیدار اور مثبت حل کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

تمام افسر اور ملازمین اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو محکمانہ اور حکومتی ذمہ داریاں انہیں تفویض کی گئی ہیں انہیں ہر لحاظ سے پورا کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سر براہی میں حکومت پنجاب کا مشن عوام کو در پیش مشکلات کا فوری ازالہ ہے اس لئے تمام افسر و ملازمین بروقت دفاتر حاضری کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے کام کو میرٹ اور بغیر سفارش سرانجام دیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی افسر وں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام افسر اپنے دفاتر، سکولوں، کالجز، ہسپتالوں اور دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی،تزئین و آرائش کے کام کو یقینی بنائیں ،دفاتر سے سفارش کلچر اور رشوت کا خاتمہ میری ترجیحات میں ہے اگر کو ئی ملازم رشوت ستانی میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں