حلقہ پی پی 25 کے 215 سکولوں سہولتوں سے محروم

حلقہ پی پی 25 کے 215 سکولوں سہولتوں سے محروم

علی پور چٹھہ(نامہ نگار )محکمہ تعلیم کی غفلت کے با عث پی پی 52 کے 215سکول زبوں حالی کا شکار ہیں ، واٹر فلٹریشن پلانٹس نہ ہو نے سے طلبہ و طالبات معد ے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ ایک لاکھ آبادی اور گردونواح کے 110چھوٹے بڑے دیہات پر مشتمل علی پور چٹھہ گوناں گوں مسا ئل کا شکار ہے ۔علاقے میں مزید تعلیمی اداروں کی تعمیر اشد ضروری ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ علی پور چٹھہ سے ملحقہ 2479کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپوں کے تصرف میں ہے ،سرکاری اراضی قابضین سے چھڑانے کیلئے ماضی قریب میں اے سی وزیرآباد کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا اور 250کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ، بااثر قبضہ مافیا کے دبا ئوکے تحت کارروائی کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے ۔حلقہ پی پی 52میں215گرلز اور بوائر سکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔

ایک سروے کے دوران علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان سکولوں میں ایک بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب نہیں ،صاف پانی نہ ہو نے سے طلبہ و طالبات بیمار پڑ رہے ہیں ۔

علی پور چٹھہ کی ایک لاکھ آبادی کیلئے صرف ایک بوائز اور 2 گرلز ہائی سکول ہیں جو ضروریات کے پیش نظر ناکافی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ علی پور چٹھہ میں 2479کنال سرکاری اراضی وا گزار کروا کر وہاں سکول تعمیر کئے جا ئیں تاکہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آ راستہ کیا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں