ڈپٹی کمشنر نے یاسر گجر کو رجسٹری محرر ڈسکہ تعینات کردیا

ڈپٹی کمشنر نے یاسر گجر کو  رجسٹری محرر ڈسکہ تعینات کردیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نے یاسر گجر کو رجسٹری محرر ڈسکہ تعینات کردیا ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن محرر وں کے تبادلے کرتے ہوئے یاسر گجر کو ڈسکہ میں تعینات کردیا جبکہ فاروق چیمہ کو واصل باقی نویس ’یاسین کو بل کلرک اے سی آفس ڈسکہ اور اسد بخاری کو ڈی سی آفس سیالکوٹ بھیج دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں