گجرات کی 66یو نین کو نسلوں میں ڈینگی سرویلنس کا آ غاز

گجرات کی 66یو نین کو نسلوں  میں ڈینگی سرویلنس کا آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گزشتہ سال جن 66 یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا ملا تھا ان علاقوں میں ڈینگی سرویلنس شروع کر دی گئی۔

ضلع میں انسداد ڈینگی سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ، ڈینگی سرویلنس اہداف پورے نہ کرنیوالے میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے ، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس کو بتا یا گیا کہ رواں سال کسی شہری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی ، 2021 میں تعداد123 تک پہنچ گئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں