سیالکوٹ میں کورنا وائرس کے مزید 27مریض رپورٹ

سیالکوٹ میں کورنا وائرس  کے مزید 27مریض رپورٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا۔

ضلع میں مزید 27 مریض سامنے آگئے ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد شمار کے مطابق سیالکوٹ میں27نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد199 ہوگئی جبکہ2مریض وائرس کو شکست دیکر گھروں کو روانہ ہوگئے ۔ سیالکوٹ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 270ہوچکی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں