کامیاب جوان پروگرام ڈرا ئیو کے تحت فٹبال کھلاڑیوں کے ٹرائلز

کامیاب جوان پروگرام ڈرا ئیو کے  تحت فٹبال کھلاڑیوں کے ٹرائلز

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام ڈرائیو کے تحت گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج میں فٹ بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت گجرات،نارووال،گوجرانوالہ،جلال پور جٹاں سے 150 کھلاڑیوں میں سے پہلے مرحلے میں 70 کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے جن میں سے 20 کھلاڑیوں کو فائنل کرکے آئر لینڈ کے شہر ڈ بلن روانہ کیا جائے گا جہاں سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں