پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

اندرون شہر دوسرے اضلاع کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من پسند اضافہ سے مسافر پریشان ہوگئے ۔ ضلع بھر سے چلنے والی انٹر سٹی اور بیرون اضلاع ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ، گاڑی مالکان اور مسافروں کا کرایوں پر جھگڑا ہونا بھی معمول ہو چکا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایہ ناموں پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ آر ٹی سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑی مالکان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی رکشہ ، پک اپ اور بس ڈرائیور نے کرائے بڑھا دئیے ہیں ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر برداشت اور صبر کا امتحان لے رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں