گورنر پنجاب نے شیراز چیمہ کو امور نوجوانان کا کوآرڈی ینٹر مقرر کر دیا

گورنر پنجاب نے شیراز چیمہ کو امور  نوجوانان کا کوآرڈی ینٹر مقرر کر دیا

وزیرآباد(نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما شیراز احمد چیمہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔

گورنر نے انہیں امور نوجوانان پنجاب کا کوآرڈی ینٹر مقرر کر دیا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، اب عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر شیراز چیمہ نے کہا کہ وہ پارٹی کیلئے تمام تر صللاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں