گوجرانوالہ میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کا افتتاح کردیاگیا

 گوجرانوالہ میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کا افتتاح کردیاگیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) اسلام آباد، لاہور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں علاقائی دفاتر کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے گوجرانوالہ میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

ڈی سی کالونی گیٹ نزد فضل سینٹر، مین جی ٹی روڈ، راولی کینٹ گوجرانوالہ میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شعیب بٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کے سینٹرل ریجن ہیڈ ناصر ملک، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر اور گرانہ ڈاٹ کام کی انتظامیہ کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں گرانہ ڈاٹ کام کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں