پانی کے نکاس کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کا شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ

پانی کے نکاس کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کا شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی کے نکاس کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور محکمہ واسا کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد پانی کے نکاس کو ممکن بنائیں۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں گھوڑے شاہ روڈ،حافظ آباد روڈ سمیت تمام نشیبی علاقوں سے پانی کانکاس کروایا،ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں حالیہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں جمع ہونیوالے پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں اور جہاں پر سیوریج سے متعلقہ مسائل ہیں انہیں واسااور میونسپل کمیٹیز کیساتھ مل کر حل کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شادی ہالوں اورمارکیوں پر ون ڈش اور کوروناسے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں