لدھیوالہ:حافظ آبادروڈ سے نکاسی آب کیلئے کام شروع

لدھیوالہ:حافظ آبادروڈ سے نکاسی آب کیلئے کام شروع

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ٹوٹ پھوٹ کا شکار حافظ آباد روڈ پر کھڑے بارش کے پانی سے بڑھتے حادثات کی خبر پر کمشنر گوجرانوالہ نے نوٹس لے لیا۔

اے سی صدر، واسا حکام ہیوی مشینری کے ہمراہ پہنچ کر صفائی کی نگرانی کرتی رہیں، افسر وں کے جاتے ہی عملہ کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، دکاندار سراپا احتجاج بن گئے ۔

عالم چوک سے کوٹ اسحاق تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار حافظ آباد روڈ پر کھڑے بارش کے پانی سے حادثات میں اضافہ کی روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر کا کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن نے نوٹس لیتے ہوئے پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کئے تو اے سی صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ ،واسا افسر وں ، سینٹری ورکرز اور ہیوی مشینری کے ہمراہ عالم چوک پہنچ گئیں اور نکاسی کے کام کی نگرانی کرتی رہیں، اے سی صدر اور دیگر افسر وں کے جاتے ہی سینٹری ورکرز اور دیگر عملہ کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا جس پر دکانداروںنے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں