ملکوال:نمبردار وں کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت
منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے تھانہ ملکوال میں کھلی کچہری لگائی۔
نمبردار وں کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت کر دی ، متعلقہ افسروں کو شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا ۔ ڈی پی او نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تھانہ ملکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو احکامات جاری کئے ، انہوں نے نمبردار وں کو ہدایت کی کہ وہ گائوں میں ٹھیکری پہرہ لگائیں اور مشتبہ سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دیں۔