کٹلری مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے ای کامرس سیمینار

کٹلری مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے ای کامرس سیمینار

وزیرآباد(نا مہ نگار)سٹی آف کٹلری وزیر آباد میں ای کامرس کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے دفتر میں علی بابا چائنہ کے ایکسپرٹ جرمی وانگ،ڈیوس گاؤ اور جنید اشرف نے مارکیٹنگ اور برینڈنگ برائے ای کامرس سیمینار میں بریفننگ دی ،صدارت چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد خالد مغل نے کی۔

 اس موقع پر انہوں نے معزز مہمانوں کو سٹی آف کٹلری آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتکا روں کی مصنوعات پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہیں ان کی ہائی ویلیو ایڈیشن کیلئے E کامرس ایکسپورٹ کٹلری سیکٹر وزیر آباد کی بہت بڑی ضرورت ہے ہمیں وفاقی اور پنچاب حکومتوں کا تعاون بھی حاصل ہے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جرمی وانگ اور ڈیوس گاؤ نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کسٹمرز روز بروز بڑھ رہے ہیں، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز سے وابستہ کٹلری انڈسٹریز اپنی پیداواری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علی بابا پر موجود ہزاروں گاہکوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر لیں گی صرف ان کو اپنے سپلائی سسٹم اور پیکنگ کو معیاری بنانا ہو گا، پوری دنیا میں علی بابا کے ہول سیلرز پاکستان سے کٹلری امپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس کروڑوں ڈالرز کے آرڈر زہیں وزیر آباد کے مقامی صنعتکاروں کو کچن نائف اور چمچ کانٹا کی پیداوار کو بڑھاناہو گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں