سمبڑیال :13پٹواریوں کی بھرتی کا پراسس مکمل نہ ہو سکا

سمبڑیال :13پٹواریوں کی  بھرتی کا پراسس مکمل نہ ہو سکا

سمبڑیال (نامہ نگار )تحصیل سمبڑیال میں 13پٹواریوں کی بھرتی کا عمل اڑھائی ماہ میں بھی مکمل نہ ہو سکا ۔

 محکمہ ریونیو پنجاب نے 13پٹواری بھرتی کرتے کا سرکلر جاری کیا تو اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس نے 25نومبر2021تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں ،درخواستیں ملنے کے اڑھائی ماہ بعد بھی بھرتی کا پراسیس مکمل نہیں ہو سکا ۔اے سی آفس رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پٹواریوں کو سکیل 9میں بھرتی کیا جانا ہے مگر ابھی پراسیس مکمل نہیں ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں