سیدنا ابو بکرصدیق کی خدمات حکمرانوں کیلئے مشعل راہ:پیرداؤدرضوی

سیدنا ابو بکرصدیق کی خدمات حکمرانوں  کیلئے مشعل راہ:پیرداؤدرضوی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جماعت رضائے مصطفی کے امیر پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ سیدنا ابو بکرصدیق کی بحیثیت خلیفہ اول خدمات حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

 آج بھی امت مسلمہ کو متحد رکھنے کیلئے سیدنا ابوبکر صدیق کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں میں یوم سیدنا صدیق اکبر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلی مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں