کمشنر کاگھوڑے شاہ بازار جامع مسجد گلزار مدینہ کے باہر گندے پانی کانوٹس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گھوڑے شاہ بازار جامع مسجد گلزار مدینہ کے باہر گندے پانی کا نکاس نہ ہونے بارے دنیا نیوز کی خبر پرکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمدگھمن نے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔
ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کاشان بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد راحیل واسا کی مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورپانی کانکاس یقینی بنایا۔