سمبڑیال:گیس کی عدم فراہمی پر صارفین سراپا احتجاج

سمبڑیال:گیس کی عدم فراہمی پر صارفین سراپا احتجاج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سوئی گیس کی عدم فراہمی پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔

سوئی گیس افسر وں کی ناقص حکمت عملی کے باعث صارفین مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ۔24 گھنٹے میں صرف ایک گھنٹے کی سپلائی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔صارفین کے مطابق افسر جان بوجھ کر گیس سپلائی کم دے رہے ہیں۔ محلہ محمد پورہ،الیوالی، دارالاسلام، سلطان پورہ،واٹر ورکس، تاج پورہ اور محلہ نیو دارالاسلام سمیت سمبڑیال کے دیگر محلوں میں گیس سپلائی کا اچانک بند ہو جانا ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔

جس سے ریجنل آفس سوئی گیس سیالکوٹ کے افسر وں کی طرف سے نوٹس نہ لینے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بل ادا کرنے کے باوجود صارفین سوئی گیس سے محروم ہیں اور گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ متعلقہ افسر وں کی من مانیوں کے باعث صارفین چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ایک گھنٹہ سوئی گیس حاصل کر پا رہے ہیں۔صارفین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر گیس سپلائی بحال کرنے اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں