سیالکوٹ:قتل کے مجرم کو سزائے موت ،15 لاکھ جرمانہ

 سیالکوٹ:قتل کے مجرم کو سزائے موت ،15 لاکھ جرمانہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ہیڈمرالہ کے علاقہ میں 2018 میں بے دردی سے قتل ہونے والے ارسلان کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی۔

مقدمہ میں آر پی او اور ڈی پی او سیالکوٹ بھی لاہور ہائی کورٹ پیش ہوتے رہے ۔ مرکزی ملزم عمران عرف مانا کو ہومی سائیڈ یونٹ کے انچارج عرفان اشرف نے گرفتار کیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل میں اسکا ٹرائل شروع ہوا ،پولیس کی تفتیش اور مدعی کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے ڈسٹرکٹ جیل میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد قاتل عمران عرف مانا کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں