حوالات سے ڈاکوئو ں کا فرار، اہلکاروں کی عبوری ضمانت

حوالات سے ڈاکوئو ں کا فرار، اہلکاروں کی عبوری ضمانت

ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حوالات کی دیوار توڑ کرفرارہونیوالے ڈاکو ئوں کے کیس میں نامزد ملزموں ڈیوٹی آفیسر اور نائٹ محرر نے عبوری ضمانتیں کروالیں۔

چار روز قبل تھانہ موترہ کی حوالات میں جسمانی ریمانڈ پر بند دو ڈاکو سلیمان اور مرتضیٰ دیوار توڑ کرفرارہوگئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موترہ کو معطل کردیا اور ملزموں کی حفاظت پر تعینات سنتری محمداکرم ،نائب محرر مدثر شہزاد اور ڈیوٹی آفیسر عنصر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سنتری محمداکرم کو گرفتارکرلیاجبکہ نائٹ محرر مدثر شہزاد اور ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی عنصر فرارہوگئے تھے ، اب دونوں ملزموں نے عبوری ضمانتیں کرالی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں