راہوالی:سکول سے سامان چوری ،طالبعلم ہی چور نکلے

 راہوالی:سکول سے سامان چوری ،طالبعلم ہی چور نکلے

راہوالی(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راہوالی میں 20روزقبل ہونے وال چوری کے ملزم اسی سکول کی دسویں جماعت کے طالبعلم نکلے۔

  ملزم گزشتہ رات دوبارہ واردات کرنے کیلئے سکول کی چاردیواری پھلانگ کر صحن میں داخل ہوئے تو قریبی ڈیر ے پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،ملزموں نے مسروقہ سامان سکیورٹی کیمرے ، انٹرنیٹ ماڈم، بائیو میٹرک مشین و دیگر سامان کے علاوہ 12بور لائسنسی پمپ ایکشن اور کارتوس برآمد کرادئیے ۔

اسی سکول میں میٹرک کے طلبا عزیر اور طحہٰ سکنہ ڈھینگرانوالی جو آپس میں کزن ہیں نے اپنے ایک نامعلوم رشتہ دار جس کا تعلق شیخوپورہ سے بتایاجاتا ہے سے مل کر 20روز قبل رات کے وقت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ایک لاکھ روپے کا سامان چوری کرلیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں ہیڈ ماسٹر کی مدعیت میں درج تھا ، گز شتہ رات عزیر اور طحہٰ دوبارہ چوری کرنے کے لیے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تو پکڑے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں